ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی رکن اسمبلی وکرم رندھاوا کو مارشل آؤٹ کیا گیا، اجلاس پیر تک ملتوی

سری نگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمعہ کے روز اُس وقت شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے پیش کی گئی ریاستی حیثیت کی قرارداد پر بی جے پی ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ ہنگامے کے دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی وکرم رندھاوا کو ایوان سے مارشل آؤٹ کر دیا گیا، جس کے بعد اسپیکر نے اسمبلی کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی۔
30 منٹ کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو بی جے پی ارکان نے ریاستی حیثیت کی قرارداد اور ماضی میں پیش کی گئی خودمختاری کی قرارداد کے حوالوں پر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی۔ہنگامے کے دوران رندھاوا ایوان کے سائیڈ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر انہیں مارشل آؤٹ کر دیا گیا۔
بی جے پی ارکان نے احتجاج کے دوران ’’دیش کے ٹکڑے ہم نہیں سہنے گے‘‘ کے نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ ’’بجلی پانی جو دے نہ سکی، وہ سرکار نکمی ہے‘‘ کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔ہنگامہ جاری رہنے پر اسپیکر نے اسمبلی کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں