ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا اکاؤنٹس نظام میں 60 فیصد خالی مستقل آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم کا نفاذ، رائٹ سائزنگ کی ہدایات جاری، متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال۔

October 2, 2026 · اہم خبریں

وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹس نظام میں آسامیاں ختم کرنے کے فیصلے کا مراسلہ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اکاؤنٹس نظام میں آسامیاں ختم کرنے کے فیصلے کا مراسلہ۔

وفاقی حکومت نے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت اکاؤنٹس کے نظام میں 60 فیصد خالی مستقل آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ فنانشل ایڈوائزرز اور چیف اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کے 27 اگست 2024 کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ مراسلے کے متن کے مطابق ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق رپورٹ کے پیرا 6(i) کے تحت ان آسامیوں کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی جو کم از کم 1 سال سے خالی چلی آ رہی ہیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری امور میں رائٹ سائزنگ اور کفایت شعاری کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ختم کی جانے والی آسامیوں میں وہ عہدے ہرگز شامل نہیں ہوں گے جو تبادلے، پوسٹنگ یا پروموشن کے لیے مختص ہونے کی وجہ سے خالی ہیں۔ کابینہ کے اس فیصلے پر من و عن عمل درآمد کے لیے ہر کیڈر میں ختم کی جانے والی آسامیوں کو بنیادی طور پر ویکنسی روسٹر کے مطابق ابتدائی تقرری اور براہ راست بھرتی کے کوٹے سے منہا کیا جائے گا۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے تمام فنانشل ایڈوائزرز اور چیف اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ویکنسی روسٹرز پر فوری نظرثانی کریں یا انہیں نئے سرے سے تیار کریں، تاکہ پروموشن کے تمام کیسز کو اسی کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں