سانبہ/ضلع سانبہ کے بڑی برہمناں علاقے میں جمعرات کی صبح ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔حکام کے مطابق یہ حادثہ بڑی برہمناں پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی نے نوجوان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر خون میں لت پت سڑک پر گر پڑا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں متوفی کی شناخت لولین سورین ساکن جھارکھنڈ کے طور پر ہوئی۔پولیس نے ضروری کارروائی شروع کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔