ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوٹنگ کے دوران عمران ہاشمی کے ساتھ حادثہ، چہرے کے قریب کار آگری

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اپنی نئی جاسوسی فلم ’گن ماسٹر جی 9‘ کی عکس بندی کے دوران ایک خطرناک حادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔

بنگلورو میں فلم کے کلائمکس کی شوٹنگ کے وقت ایک اسٹنٹ کے دوران کار اداکار کے چہرے سے محض ایک فٹ کے فاصلے پر آگری، تاہم وہ محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 13 اکتوبر کو پیش آیا، جب ایک مخصوص میکانزم کی مدد سے کار کو ہوا میں معلق رکھنے کا اسٹنٹ فلمایا جا رہا تھا۔ اسی دوران اچانک میکانزم میں خرابی پیدا ہوگئی اور گاڑی نیچے آگری۔ صورت حال کے باعث فلم کی شوٹنگ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑی۔

47 سالہ عمران ہاشمی کو اس واقعے میں کوئی چوٹ نہیں آئی، جبکہ کسی دوسرے شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی۔ فلم کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز نے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، اس لیے یہ واضح نہیں کہ پیش آنے والا واقعہ اسٹنٹ کے طے شدہ حصے کے طور پر ہوا یا اس کی وجہ واقعی تکنیکی خرابی تھی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

’گن ماسٹر جی 9‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ جینیلیا ڈی سوزا، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک سنگھ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آدتیہ دت کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی یہ فلم 27 نومبر 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں