English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کا گراؤنڈزمین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

القمر

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 243 ریجنل گرائونڈز مین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے گراؤنڈ اسٹاف کو 2 ماہ کے لیے کنٹریکٹ دینے کی پیشکش کردی ہے اور کنٹریکٹ کا آغاز اس دن سے ہو گا جس دن سے پی یس بی کا نیا آئیین نافذ العمل ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے گرانڈ اسٹاف کے 19 اگست تک کے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں اور اگلا قدم اٹھانے سے قبل پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

انتظامیہ ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گی۔

پی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گرائونڈ اسٹاف کو کی گئی ہے جہاں نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے