اقوام متحدہ،28ستمبر (ساؤتھ ایشین وائر): چین نے بھی اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آواز اٹھادی ہے۔ کشمیرکے تنازعے کو اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے ، چین نے کہاہے کہ "تنازعہ” سلامتی کونسل کے اقوام متحدہ کے چارٹر،قرار دادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن اور مناسب طریقے سے حل ہونا چاہئے۔
چین ، جو پاکستان کا قریبی اتحادی ہے ، نے زور دے کر کہا کہ کوئی اقدام بھی یک طرفہ نہیں ہونا چاہئے ۔
اقوام متحدہ میں ساؤتھ ایشین وائر کے نمائندے نعیم صدیقی کی اطلاع کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کے جنرل سے خطاب میں اپنے خطاب میں کہا ، "مسئلہ کشمیر ، اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدے کے مطابق پرامن اور مناسب طریقے سے حل ہونا چاہئے۔” جمعہ کوجنرل اسمبلی میں وانگ نے کہا ، "بھارت اور پاکستان دونوں کے پڑوسی کی حیثیت سے چین امید کرتا ہے کہ تنازعہ کو موثر انداز میں حل کیا جائے اور دونوں فریقین کے مابین تعلقات میں استحکام بحال ہو۔”
بھارت نے 5 اگست کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ۔
بھارت کے اس فیصلے پرپاکستان کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار کیا ، اور ہندوستانی سفیر کو ملک بدر کردیاتھا
5 اگست کو بھارت کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت واپس لینے کے بعد ،پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، لیکن نئی دہلی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنا اس کا "داخلی معاملہ” تھا
ہندوستان نے یہ بھی کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کسی تیسری پارٹی کے ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
چین نے بھی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھادیا
القمر
