نئی دہلی (آئی این پی) بھارت بھر میں 22 اکتوبر کو آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن اور بنک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، دونوں یونینز کا کہنا ہے کہ ہم بنکوں کے انضمام کی مخالفت میں ہڑتال کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں یہ انضمام نجکاری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

