English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

القمر

کولمبو(جسارت نیوز) پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے ایک بار پھر سے کھلنے کے لیے تیار ہیں۔دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کااعلان 14 نومبرکو ہونے کا امکان ہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اگلے ماہ کھیلی جائے گی اوردورہ پاکستان کے لیے 16رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، سری لنکا کرکٹ ٹیم کااعلان 14نومبرکو ہونے کا امکان ہے اور پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں سینئر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے ۔ سری لنکا میڈیا کامزید کہنا تھا کہ دیمتھ کرونا رتنے ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ سیریز کی تیاری کے لیے سری لنکا ٹیم کا کیمپ 18نومبر سے شروع ہو گا۔یا درہے کہ دیمتھ کرونا رتنے پاکستان کا دورہ کرنے والی ون ڈے ٹیم سے دستبردار ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا با ضابطہ اعلان ہونا باقی ہے، پی سی بی نے دو ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیدول سری لنکا کرکٹ کو بھجوایا ہوا ہے جس کے مطابق پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے