English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی سر کار کے جھوٹے دعوے مسترد

سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد موودی سر کار کے مقبوضہ وادی میں سب اچھا ہے کہ جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا۔

سابق بھارتی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرمیں حالات قطعی طور پر ٹھیک نہیں ہیں، مقبوضہ وادی میں دکانیں بندہیں،لوگوں کوطرح طرح کی مشکلات کاسامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں فون رابطوں اورانٹرنیٹ پرپابندی ہے، ہم تک معلومات حکومت یا جانبدارمیڈیا کےذریعےپہنچتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019  کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو ختم کردیا تھا، بھارت کے اس اقدام کے بعد نہ صرف دنیا بھر سے بلکہ خود بھارتی سیاست دانوں اور اپوزیشن جماعت کی طرف سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے