گلگت (اے پی پی) پاکستان اور چین نے چین میں پھنسے تاجروں کی واپسی کے لیے وزارت خارجہ کی سطح پر رابطوں کے بعد 4 ماہ کیلیے بند کی گئی سرحد کو عارضی طور پر 2 روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستانی اور چینی سرحدی حکام کے مطابق خنجراب بارڈر 8 اور 9 دسمبر کو کھلا رہے گا، اس دوران چین کے صوبے تاشغر غن میں پھنسے 100 کے قریب پاکستانی تاجر اور سامان سے بھرے کنٹینر پاکستان پہنچ سکیں گے۔ پاک چین سرحد سردیوں کے موسم میں 4 ماہ کیلیے بند کردی جاتی ہے۔ چین کی طرف سے رواں سال 10 دسمبر کی بجائے یکم دسمبر کو بارڈر بند کر دینے کی وجہ چین میں پاکستانی تاجر سامان سمیت پھنس گئے تھے۔
