کھوئی رٹہ (آن لائن)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر شدید گولہ باری کرکے سول آبادیوں کو نشانہ بنایاگیا ،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے مورچوں میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل او سی سیکٹر کھوئی رٹہ کے گائوں بھینساگالہ،چتر،گجر موڑہ،جگالپال کی سول آبادی پر انڈین آرمی کی بلااشتعال گولہ باری کی تا ہم آخری اطلاعات تک کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی اوردشمن کی پوسٹوں کونشانہ بنایاجس سے دشمن کی پوسٹوں کو آگ لگ گئی۔ایل او سی پر دشمن کی بزدلانہ کاروائی پرپاک فوج کے جواب پر عوام کے حوصلے مزیدبلند ہو گئے۔
