وفاقی وزراء نےکرپشن کیسز میں سزا یافتہ افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران مختلف وزراء نے تجویز دی ہے کہ کرپشن میں سزا پانے والے اور مفرورافرادکی میڈیا کوریج پرپابندی ہونی چاہیے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس کی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران کچھ وزراء نے تجویز دی ہے کہ کرپشن میں سزا پانے والے افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی ہونی چاہیےجبکہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرقانون کو اس حوالے سے ہوم ورک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ افراد میڈیا پرآکر وکٹری کا نشان بناتے ہیں جو ملکی قانون کے مذاق اُڑانے کے متعرادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مفرور افراد جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں وہ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے قوانین کا مذاق اُڑاتے ہیں۔

