English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی صدر نے مسلمانوں کی شہریت کے متنازع بل پردستخط کردیئے

=نئی دہلی: بھارتی صدر رام ناتھ کووند نےبھارتی مسلمانوں کی شہریت کے متنازع بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد بل قانون کی حثیت اختیار کرگیا ہے۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نےشہریت کے متنازع بل پر ملک گیر عوامی احتجاج کو بھی نظرانداز کرتے ہوئے دستخط کیے ہیں۔بھارتی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں مظاہروں میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی گئی۔

دوسری جانب بھارت میں جاری مظاہروں اور متنازع بل نے جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کا دورہ بھارت منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ نئے قانون کے تحت بھارت میں بنگلادیش، پاکستان اور افغانستان سے آئے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی مگر اس نئے بھارتی قانون میں مسلمان اقلیت کیلئے کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی۔

گزشتہ روز بھارتی شہریت کا متنازع بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، بل کے خلاف درخواست سیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ نے دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متنازع بل برابری، بنیادی حقوق اور زندہ رہنے کے حق سے متعلق آئین کی شقوں سے متصادم ہے، بھارتی سپریم کورٹ بل کو غیرقانونی قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے