English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانگھڑ پریس کلب کے انتخابات،محمد قذافی صدر اورجاوید انصاری سیکرٹری منتخب

القمر

سانگھڑ (نمائندہ جسارت)نیشنل پریس کلب سانگھڑ کے نئے منتخب عہدیداران برائے سال 2020ء کے لیے متفقہ طور پر محمد قذافی صدر جاوید احمد انصاری جنرل سیکرٹری منتخب،کلب اور عوام کے بہتری کے لیے اپنی خدمات سرانجام دوں گا، صدر محمد قذافی سانگھڑ نیشنل پریس کلب کا اجلاس منعقد جس میں 2020 ء کی نئی باڈی منتخب کی گئی ۔نئی باڈی میں متفقہ طور پر صدر محمد قذافی ،جنرل سیکرٹری جاوید احمد انصاری، سینئر نائب صدر محمد علی شر، نائب صدر عثمان رونجو،خزانچی غلام مصطفٰی ترین، جوائنٹ سیکرٹری محمود علی راجپوت، آفس سیکرٹری عزیز الرحمٰن رند، ورکنگ کمیٹی چیئرمین ظاہر شاہ، ممبران کمیٹی سیف اللہ مغل، ملک سلیم، عمران یوسفزئی، اشفاق سلہری اور محمد توفیق قریشی قرار پائے۔اس موقع پر صدر محمد قذافی نے کہا کہ اپنی تمام تر توانائیاں نیشنل پریس کلب اور عوامی مفاد میں خرچ کریں گے ،کلب کے تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے کلب کی کامیابی کی کنجی باہمی اتفاق ہے نیشنل پریس کلب ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے اسے برقرار رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے