ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا برہموس کروز میزائل کا تجربہ

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) فضائیہ اور برہموس نے سپرسونک برہموس کروز میزائل کا زمین اور ہوا سے الگ الگ تجربہ کیا۔ بھارت کی وزارت دفاع کے مطابق پہلا تجربہ زمین پر واقع موبائل لانچر سے کیا گیا جبکہ دوسرا تجربہ فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے سکھوئی 30 سے کیا جس کے ذریعے سمندر میں واقع ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس تجربہ سے برہموس کی سمندر میں تعینات جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی اہلیت کی تصدیق کی گئی۔ فضائیہ نے گزشتہ مئی میں نکوبار جزائر میں زمین پر واقع ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں