English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد جموں و کشمیر پر استعمال کرسکتا ہے ، وزیر خارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو پاکستانی مسلح افواج تیار ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، قوم نظریہ پاکستان اور کشمیریوں کیساتھ کھڑی دکھائی دے گی، بھارت کو متنبہ کرتا ہوں کوئی ایسی غلطی نہ کرنا۔

انہوں کہا کہ نریندر مودی کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن 27 فروری کو مت بھولیے گا، ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی متنازعہ شہریت بل پر آسام کی وزیراعلیٰ نے احتجاج کی خود قیادت کی، بل مذہبی آزادی کی سوچ کے برعکس ہے، بھارت بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے خط کی بنیاد پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں چین نے اس مسئلے کو دوسری مرتبہ اٹھایا، بھارتی عزائم بھانپتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک اور خط لکھا ہے، ساتویں خط میں بھارت کے ناپاک عزائم کی نشاندہی کی ہے، 4 اقدامات پر صدر سلامتی کونسل کی توجہ دلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل اوسی پر 5 جگہ سے باڑ کاٹنے کے پیچھے بھارت کے کیاعزائم ہیں ؟ کیا کوئی نیا مس ایڈونچر ہونے جا رہا ہے ؟ اس پر بھی ہمیں تشویش ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نے جنوری 2019 سے اب تک 3 ہزار مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، 300 کے قریب نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے