ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت نے رمضان شوگرمل کوکرشنگ کی اجازت دیدی

چنیوٹ (آن لائن) حکومت پنجاب نے کسانوں کے90 کروڑ روپے ریکور کیے بغیر شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر مل کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے‘ یہ اجازت چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے زبانی حکم پر دی گئی ہے۔ سابق اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ عدنان نے کسانوں کے 90 کروڑ روپے سے زاید کے بقایا جات کی ادائیگی کے بغیر اس سال مل انتظامیہ کو کرشنگ سیزن شروع کرنے سے منع کردیا تھا اور مل پر پولیس تعینات کردی تھی جبکہ کسانوں سے بدتمیزی کرنے اور ادائیگی نہ کرنے پر رمضان شوگر مل کے منیجروں اور مالکان کے خلاف 54 ایف آئی آرز بھی درج کرائی تھیں تاہم نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے چارج سنبھالتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ عدنان کا ٹرانسفر کردیا ہے اور پھر رمضان شوگر مل کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں