English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مکہ کے پہاڑوں پرغیر قانونی مقیم 80 پاکستانی گرفتار

ان افراد نے قانون کی نظر سے چھپ کرپہاڑوں پر چھپر اور جھگیاں بنا رکھی تھیں
غیر قانونی تارکین کی گرفتاری کیلئے رات کی تاریکی میں کارروائی کی گئی، پولیس
ریاض(مانیٹرنگڈیسک) پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے جو پہاڑیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے جو شہر کی پہاڑیوں میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے، اور ان افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اور وہ قانون کی نظر سے چھپ کرپہاڑوں پر چھپر اور جھگیاں بنا کر رہنے کے ساتھ کعکیہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کر کے گزر بسر کرتے تھے۔مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’کعکیہ کے قریب پہاڑوں پر چھپنے والے غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرنا مسئلہ تھا کیوں کہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے اور بسا اوقات اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کرتے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین کی گرفتاری کے لیے منظم منصوبہ تیار کی گئی اور انہیں دن کی روشنی کی روشنی کے بجائے رات کی تاریکی میں کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا جب کہ حکمت عملی کے تحت پہاڑوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا اور فرار ہونے کے تمام راستوں پر اہلکار تعینات کردیئے گئے، انتہائی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں تمام غیر قانونی افراد گرفتار ہوئے جن کی تعداد 80 کے قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے