English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی کمپنی نے پاکستانی سرکاری حکام کے واٹس ایپ ہینگ کیے،برطانوی اخبار

القمر

لندن(صباح نیوز)برطانوی اخبار گارڈین کی ایک خبر کے مطابق رواں برس کے اوائل میں اسرائیلی کمپنی این ایس او کی بنائی گئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کم از کم 2 درجن پاکستانی سرکاری حکام کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا ہے،یہ واضح نہیں کہ اس حملے میں کون ملوث ہے لیکن خدشہ ہے کہ پاکستان کا روایتی حریف بھارت اس کے پیچھے ہو،ہیکنگ کے بارے میں پاکستانی حکام کو کوئی علم نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستانیِ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کاایک خفیہ مراسلہ منظر عام پر آیا جس میں کہا گیا کہ وہ سینئر حساس عہدوں پر فائز افسران میسیجنگ ایپ واٹس ایپ پر سرکاری دستاویزات نہ بھیجیں، 10مئی 2019ء سے پہلے خریدے گئے فون کا استعمال ترک کریں۔8 نومبر کو جاری کیے گئے اس مراسلے میں بتایا گیا کہ دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے موبائل تک رسائی کی صلاحیت حاصل کر لی ، اسرائیلی کمپنی این ایس او کے اسپائی وئر کی مدد سے 20سے زاید ممالک میں صارفین متاثر ہوئے ہیں جس میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ 20دسمبر کو پی ٹی اے نے پریس ریلیز جاری کیا جس میں پاکستان میں متاثرہ صارفین کا معاملہ واٹس ایپ انتظامیہ کے سامنے اٹھایا۔بی بی سی نے جب پاکستان میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل رائٹس پر کام کرنے والے ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ اسٹیٹ ٹو اسٹیٹ کی سطح پر جاسوسی ہوئی ہے کسی ملک نے چند اہلکاروں کے فون ہیک کیے ہوں۔ اس سال اکتوبر میں واٹس ایپ نے اسرائیلی کمپنی این ایس او کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور الزام لگایا کہ سائبر ہتھیار بنانے والی کمپنی نے دنیا کے 20 سے زاید ممالک میں کم از کم 1400 افراد کے موبائل فون کو واٹس ایپ میں موجود ایک خامی کی مدد سے نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے