English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیری بھارت کے خلاف بھرپور مزاحمت شروع کریں، سید علی گیلانی

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف بھرپور مزاحمت شروع کریں۔

سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں غاصب اور جابر کی حیثیت رکھتا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں بھارت کی غاصبانہ اقدامات کا واضح ثبوت ہیں۔

سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت وادی میں مزید زمین قبضے میں لیکر غیر کشمیریوں اور بھارتی فوجیوں کو بسائے گا اور نام نہاد تعمیر و ترقی کے نام پر مزید زمین بھارتی اداروں کو دی جائے گی۔

بزرگ حریت رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل سے محروم کیا جائے گا۔

انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ بھارتی مذموم منصوبے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں کیونکہ کشمیریوں کی آج کی مزاحمت کل ان کے لیے آزادی کی صبح بن کر طلوع ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے