English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا، 17 سالہ لڑکی کی ایئرپورٹ کے اندر گھس کر طیارہ اڑانے کی کوشش

واشنگٹن ( این این آئی) امریکا میں طیارہ اڑانے کی شوقین 17 سالہ لڑکی نے ایئرپورٹ میں گھس کر طیارہ اڑانے کی کوشش کی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ پر بغیر بورڈنگ پاس کے اندر جانا آسان نہیں، لیکن کسی کی نظر میں آئے بغیر رن وے تک پہنچنا ناممکن ہوتا ہے تاہم امریکا میں ایک لڑکی نے نجی طیارہ چوری کرکے اڑان بھرنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فریسنو ایئرپورٹ پر ایک 17 سالہ لڑکی رکاوٹوں کو عبور کرکے نجی طیارہ کنگ ایئر 200 تک پہنچی اور اسے چرانے کی کوشش کی تاہم پرواز سے قبل ہی طیارہ ایک رکاوٹ سے ٹکرا کر رک گیا اور یوں پولیس نے لڑکی کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے