اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرا اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جولوگ پناہ گاہوں میں نہیں ہیں، انتظامیہ انہیں کھانا اور عارضی پناہ گاہ فراہم کرے۔ وزیراعظم نے باقاعدگی سے معائنہ کی ہدایت کردی۔ ان کی خصوصی ہدایت پر سینٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات بھی ہمراہ تھے ۔ترلائی میں قائم پناہ گاہ میں بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ رات کا کھانا کھایا اور خوراک کے معیار کا جائزہ لیا۔ پناہ گاہ میں سردی سے بچانے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعظم
