English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکی معیشت زبوں حال، مہنگائی و غربت بڑے چیلنج ہیں ، ثناء اللہ زہری

القمر

خضدار (این این آئی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ اس وقت ملک میں معیشت کی زبوں حالی ،مہنگائی و غربت بہت بڑے چیلنجز ہیں، حکومت ان مسائل پر توجہ دینے کے بجائے دیگر مسائل میں الجھی ہوئی ہے، قوم کا مطالبہ ہے کہ ان کے لیے روز مرہ کی اشیاء سستی کی جائیں، ملکی معیشت کو مستحکم اور روپے کی قدر میں بہتر ی لائی جائے تاہم یہ اقدامات تشنہ طلب ہیں، نا تجربہ کارحکمرانوں کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں ملنے والے ریلیف کو قوم مدتوں یاد رکھے گی ، سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو حکومت ایک ایسے وقت میں ملی تھی کہ جب ملک میں حالات سازگار نہیں تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کی تجربہ کار حکومتی ٹیم کی وجہ سے ملک میں 5 سال کے دوران بہت سارے اچھے اقدامات عمل میں لائے گئے ، بدامنی کو کنٹرول اور ملک میں امن و سکون کا ماحول قائم کیا گیا ، مہنگائی میں اضافہ نہیں ہونے دیاگیاچیزیں سستی کردی گئیں ۔ ملکی معیشت تجربہ کار ٹیم کی وجہ سے کامیابی کے منازل طے کرتی ہے۔ موجودہ حکومت میں تجربہ کاری کا فقدان ہے جس کی وجہ سے عوامی امنگوں کے برعکس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ثناء اللہ زہری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے