English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’’ٹک ٹاک‘‘ بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان ہلاک

القمر

سیالکوٹ (صباح نیوز) سیالکوٹ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، فرسٹ ایئر کا طالب علم عمار حیدر اپنے دوستوں مسلم اور زوہیب کے ساتھ پستول ہاتھ میں لے کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا گولی چل گئی۔ پولیس کے مطابق زوہیب نے بتایا کہ عمار پہلے اس کے سر پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا، بعد میں اس نے اپنے سر پر پستول رکھ لیا۔ سر کے بعد عمار نے اپنے پیٹ پر پستول رکھ کر ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی۔ عمار حیدر کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اسے دوستوں نے قتل کیا ہے تاہم زوہیب نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عمار نے اپنے ہاتھ سے گولی چلائی تھی۔ کوٹلی لوہاراں پولیس کا کہنا ہے کہ جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے