نئی دہلی( آن لائن ) انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں طالبعلموں پر فیض احمد فیض کی نظم ہم دیکھیں گے پڑھنے پر پابندی لگا دی گئی، انتظامہ کا کہنا ہے کہ یہ نظم ہندو مخالف ہے جس کہ وجہ سے ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ان نظم کے نظریے کو سمجھنے کے لیے ایک بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ حتمیٰ فیصلہ ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ بینچ ایک استاد کی شکایت کے بعد بنایا۔ استاد نے شکایت کی تھی کہ طالبعلم یہ نظم بہت زیادہ پڑھتے ہیں اور یہ نظم مختلف مظاہروں میں پڑھی جا چکی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ نظم اینٹی ہندو ہے۔ درخواست میں مزید لکھا گیا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی میں یہ نظم پڑھنے اور سننے پر پابندی لگا دی جائے۔پینل اس بات کا فیصلہ کر ے گا کہ خواہ اس نظم کا مفہوم کیا ہے اور کیا ان کے طالبعلم بھی مختلف مظاہروں میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں۔ان تمام عناصر کو دیکھتے ہوئے پھر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
