English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلیک واٹر کے سربراہ بڑی مشکل میں پھنس گئے

بدنام زمانہ امریکی تنظیم بلیک واٹر کے سربراہ ایرک پرنس بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایرک پرنس نے حال ہی میں وینزویلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر نکولس میڈورو کی حکومت کے اعلی عہدیدار سے ملاقات کی۔امریکا کی طرف سے وینزویلا پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ایرک پرنس کی اس ملاقات کو ان پابندیوں کی خلاف ورزی گردانا گیا ہے، جس پر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے لیے ایرک پرنس کو امریکا ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کر دیا گیا جس کے حکام تعین کریں گے کہ ایرک پرنس کی اس ملاقات سے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

دو سینئر امریکی حکام کا کہنا تھا کہ تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ایرک پرنس پر بھی پابندیاں عائد ہوتی ہیں یا نہیں۔ اس کا فیصلہ ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات کے بعد ہو گا۔واضح رہے کہ ایرک پرنس امریکی ری پبلکن پارٹی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے ڈونر ہیں اور ان کی بہن بیسٹی ڈیووس اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں امریکا کی وزیرِ تعلیم کے منصب پر فائز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے