English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی کارروائی میں ایرانی جنرل کی ہلاکت، اسرائیلی فوج ہائی الرٹ

یروشلم: عراق کے دارلحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے اپنی فوجوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کے بعد اسرائیل نے ممکنہ حملے کے پیش نظر ہرمون پہاڑ کوبھی زائرین کیلئے بندکردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی دفاعی حکام نےٹوئٹر پر فیصلے کی تصدیق کی ہےتاہم گولان کی پہاڑیوں کےمتعلق فی الحال کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کےقتل پرامریکہ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو مزید دگنا کردیا جائے گا ۔

انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی کا نہ ہوناتلخ ہے لیکن جدوجہد فتح تک جاری رہے گی اور مجرمان کی زندگی کو مزید تلخ بنادیں گے۔

بغداد ائیرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے، ایرانی جنرل سمیت 8 افراد ہلاک

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرامریکی فوج نے کارروائی کی اور غیر ملکی دہشتگرد تنظیم ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا۔ امریکی صدر نے بیان میں موقف اپانایا ہے کہ امریکی اہلکاروں کے تحفظ کیلئےفیصلہ کن دفاعی کارروائی کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ڈورن حملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےحکم کیا گیا۔

 پنٹاگان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل سلیمانی اعراق میں امریکی سفارتکاروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کی فوجیں سینکڑوں امریکیوں کی ہلاکت اور ہزاروں کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے