English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کو دل کے  علاج کیلیے اسپتال داخل  کیا جائیگا، ڈاکٹر عدنان

القمر

لندن/لاہور(صباح نیوز+نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو دل کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا جہاں ایک ہفتہ میں طے ہو گا کہ ان کا بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں صرف یہی لکھا کہ میاں صاحب کو علاج کے لیے اسپتال داخل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کے پلیٹ
لیٹس ابھی تک غیرمتوازن ہیں۔یاد رہے کہ کارڈیک پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ میں نوازشریف کو دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعہ کو نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ جب آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ان پر ہونے والی تنقید کی بات ہوئی تو انہوں نے صرف یہ کہا کہ آپ بھی تنقید کریں۔علاوہ ازیں محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے سابق وزیراعظم کے سابقہ طبی بورڈ سے رائے مانگ لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کے سلسلے میں لندن سے بھجوائی جانیوالی میڈیکل رپورٹ جائزے کے لیے محکمہ صحت پنجاب کو ارسال کر رکھی تھی جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے رپورٹ پر میڈیکل بورڈ سے سفارشات مانگ رکھی تھی جن کی روشنی میں رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیجی جائے گی۔ جسے محکمہ داخلہ پنجاب عدالت میں پیش کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے