English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کے بھانجے کے گھر پر ڈکیتی ہوگئی

لاہور میں ڈاکو ؤں نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کا گھر لوٹ لیا۔

عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے مطابق رات گئے تین ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکو 8 طلائی زیورات، دادا کے زمانے کی پستول اور کچھ نگتی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تین مسلح افراد رات 4 بجے شیر شاہ کےگھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے 8 طلائی چوڑیاں اور ایک پرانی پستول لے کر فرار ہوگئے، رات کو گھر کا ایک دروازہ کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکو باآسانی گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس نے مالی کے بیٹے پر شبہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے جلد گرفتار کرلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے