English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیراگون سوسائٹی کیس کی سماعت اسلام آباد میں کی جائے، سعد رفیق

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے احتساب عدالت سے اسلام آباد میں کیس کی سماعت رکھنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل حکام روزانہ اجلاس کیلیے مجھے اسلام آباد لے کر جاتے ہیں اور شام کو واپس لاتے ہیں، ہر اجلاس کے موقع پر 8 گھنٹے کا سفر نہیں کرسکتا، مجھے اسلام آباد میں ہی رکھا جائے۔ یہ بات انہوں نے لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران کہی، جہاںعدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔ علاوہ ازیں عدالت نے قیصر امین بٹ کی بیماری کے بارے میں تحریری رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔
سعد رفیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے