ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہزادہ ہیری شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے سبکدوشی

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا میں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم وہ ملکہ کی دیکھ بحال کی ذمہ داریاں بہ خوبی انجام دیتے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پیج پر کی گئی پوسٹ میں شاہی جوڑے نے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ گزشتہ کئی ماہ سے زیر غورو تھا ور باہمی مشورے کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم شاہی خاندان کے سینیر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اور مالی طور پر خود مختار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ملکہ برطانیہ کی مکمل معاونت اور حمایت جاری رکھیں گے۔

خبر رساں ادارے  کا اپنے ذرائع سے کہنا ہے کہ شاہی جوڑے نےاپنے فیصلے سے متعلق شہزاہ ولیم سمیت کسی شاہی فرد سے مشورہ نہیں کیاجس کے باعث بکنگھم پیلس ان کے اس اعلان سے مایوس ہے۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی ولیم کےدرمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں