ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ اور مکلی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی قلت کے سبب شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔ ٹھٹھہ شہر کے مختلف علاقوں اسلام پور محلہ، کاشیگر محلہ، بٹوانہ محلہ، بخاری محلہ سمیت متعدد علاقوں میں شہری پانی کی قلت کے سبب پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ہر دفعہ کی طرح اس دفعہ بھی محکمہ آبپاشی کی جانب سے پانی کی وارہ بندی 12 جنوری تک بتائی تھی مگر اس کو بڑھا کر 14 جنوری تک کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضلع ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں بھی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ شہریوں نے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹھٹھہ اور مکلی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا
القمر
