English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی آ رمی چیف کا افسران کی کمی کا اعتراف

القمر

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے نئے آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ بھاتی فوج کو افسران کی کمی کا سامنا ہے، بھارتی بحری اور فضائی افواج میں بھی افسران کی کمی ہے تاہم بّری فوج میں افسران کی کمی اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج موکند نرونے نے کہا ہے بھارتی فوج میں اس وقت تقریباً 7400 افسران کی کمی ہے یعنی بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ یا اس سے اوپر کے عہدوں کے لیے جتنے افسران کی ضرورت ہے وہ موجود نہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت کے متعدد اقدامات کے باوجود بھارتی نوجوان فوج میں شمولیت کی رغبت نہیں رکھتے۔ماہرین کے مطابق قابلیت اور صلاحیت رکھنے والے افراد فوج میں بھرتی ہی نہیں ہونا چاہتے۔ سوشل میڈیا پر جنرل منوج کے بیان کو کئی سابق فوجی افسران نے سراہا ہے۔ اگست 2018ء میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق یکم جنوری 2018ء تک فوج کے پاس 42ہزار سے زیادہ افسران تھے جبکہ 7298 افسران کی کمی تھی، اس کے ایک سال بعدیہ تعداد بڑھ کر 7399 ہو گئی، یعنی بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ یا اس سے اوپر کے عہدوں کے لیے جتنے افسران کی ضرورت ہے ان میں 100 افسران کی مزید کمی ہوگئی۔ بھارتی بحری اور فضائی افواج میں بھی افسران کی کمی ہے۔ تاہم بّری فوج میں افسران کی کمی کئی گنا زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے