ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز ہوا ، سلامتی کونسل کا اجلاس کشمیر کے عالمی مسئلہ ہونے کا عکاس ہے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں عائشہ فاروقی نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا گزشتہ روز اجلاس ہوا جو پاکستان کی درخواست پربلایا گیا، پی فائیو ممبرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، سلامتی کونسل کا اجلاس کشمیر کے عالمی مسئلہ ہونے کا عکاس ہے جب کہ کشمیر ایشو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نیویارک کے بعد اب واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ مائیک پومپئو اور دیگر امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،وزیر خارجہ شاہ،محمود قریشی کیپیٹل ہل کا دورہ بھی کریں گے۔

