English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصر میں ترک نیوز ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ، ترکی کا شدید احتجاج

ترک نیوز ایجنسی کے مصر میں واقع دفتر پر سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مصر سے شدید احتجاج کیا ہے، ترکی میں متعین اعلیٰ مصری سفارتکار کو طلب کر کے واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور باور کرایا گیا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔

انادولو ایجنسی نے بتایا کہ مصر کی سیکورٹی فورسز نے قاہرہ میں واقعے ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران 4 افراد کو حراست میں لیا گیا جس میں ایک ترکش نیشنل بھی ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اہلکاروں نے سیکورٹی کیمرے بند کردیے اور پوری رات تلاشی لیتے رہے جب کہ وہاں موجود ملازمین کے موبائل فونز اور پاسپورٹ بھی ضبط کر لیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے