ساہیوال(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مارچ سے موجودہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف پنجاب سے اپنی تحریک کا آغاز دوبارہ کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یو آئی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرلضیا الحق چودھری کی قیادت میںایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مہنگائی وبے روز گاری نے زندگی اجیرن کردی ہے‘ہم جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی حکمرانوں کوبے نقاب کر رہی ہے، ہم نے ملک میں آئیں کی بالادستی کی بات کی ہے،حکومت نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کردیا، دوستوں کی کرپشن چھپانے کے لیے نیب قوانین کو تبدیل کیاگیا، بے روز گاروں کے لیے نوکریاں کہاںہیں، بے روز گاری، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا، غریب کو2 وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گئی ہے،موجودہ حکومت سے ، کسان مزدور سب پریشان نظر آتے ہیں۔ ہم ان نا اہل حکمران ٹولے سے جلد قوم آزاد کرا لیں گے، حکمران ٹولہ جلد انصاف کے کٹہرے میں ہو گا ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے جعلی اسمبلی کو فی الفور فارغ کر کے نئے الیکشن کراے جائیں۔
حکمرانوں کیخلاف تحریک مارچ سے دوبارہ شروع کرینگے‘ فضل الرحمن
القمر
