English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرپٹ اہلکا رو ں کوبرطرف کردیا جا ئے گا ،چیئرمین نادرا

القمر

مانانوالہ(آن لائن) چیئرمین نادرا محمد عثمان مبین یوسف نے کہا ہے کہ عوام کو حصول قومی شناختی کارڈ کے لیے نادرا جدید تقاضوں کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے ،عوام کو درپیش آنے والے مسائل کو ختم کرکے طریقہ کار آسان بنا دیا ہے اور مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی شب و روز کاوش پر کام کررہے ہیں اور کسی بھی شہری جو حصول شناختی کارڈ یا کوئی بھی فارم یا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے آئے اس کے ساتھ غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،کرپشن اور بوگس شناختی کارڈ بنانے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی کرپشن کے عمل میں کوئی نادرا ملازم بھی ملوث پایا گیا تواسے نوکری سے برخاست کردیا جائے گا ،اس حوالے سے مکمل تحقیقات کا عمل جاری کر دیا گیا ہے، کرپشن کے ناسورکا مکمل خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اس لیے اس عمل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مانانوالہ نادرا آفس کو اپ گریڈ کرکے ون ونڈو این آر سی کا درجہ دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کے دورا ن کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے