English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امر یکی صدر کے مواخذے کے مقدمے کا آغازکل سے ہو گا

القمر

واشنگٹن(آن لائن)مواخذے کے مقدمے میں امریکی صدرکے وکلا نے ڈونلڈ ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات کو امریکی عوام پر خطرناک حملہ قرار دے دیا۔ قانونی ٹیم کے مطابق یہ 2020 ء کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی شرمناک کوشش ہے۔امریکی صدر کے وکلا کا مواخذے کے مقدمے پر پہلا ردعمل سامنے آ یا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کا کہنا ہے کہ صدر پرلگائے گئے الزامات امریکی عوام پر خطرناک حملہ ہیں، قانونی ٹیم کے6 صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ مواخذے کے آرٹیکلز کوئی بھی جرم عاید کرنے میں ناکام رہے، یہ امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی شرمناک کوشش ہے۔امریکی صدرپراختیارات کے ناجائز استعمال اور ایوان نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں، صدر ٹرمپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں صرف افواہ قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنہیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔صدر ٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کا آغاز(کل) منگل 21 جنوری سے ہو گا ۔گزشتہ ماہ ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی تھی۔اب ری پبلکن پارٹی کی اکثریت والی سینیٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں صدر کے عہدے سے ہٹایا جائے گا یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے