English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج قوم کاٹ رہی ہے،فردوس عاشق

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے کارکنوں کو دھوکا دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں، غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے، 4 دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے16 ماہ میںقرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے جرات مندانہ فیصلے کیے، مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے، عوام کو براہ راست ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 7ارب کا پیکیج دیا گیا، آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کے لیے مزید اقدامات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے