English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بوئنگ کے میکس 737 طیاروں کوآپریشنل کرنے کا عمل موخر، حصص کے نرخ 3.3 فیصد گرگئے

القمر

نیویارک (اے پی پی) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے میکس 737 طیاروں کو دوبارہ آپریشنل کرنے کا عمل رواں سال کے وسط تک موخر، حصص کے نرخ 3.3 فیصد گرگئے۔کمپنی کی جانب سے میکس 737 طیاروں کو دوبارہ آپریشنل کرنے کا عمل بعض وجوہات کی بنیاد پر رواں سال کے وسط تک موخر کیا جارہا ہے ۔اس بیان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں بوئنگ کے حصص 3.3 فیصد گر کر 313.37 ڈالر فی شیئر کی سطح پر بند ہوئے۔ادھر امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ بوئنگ کے میکس طیاروں کی سرٹیفکیشن کے حوالے سے فی الحال کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے