ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا حکومت میں پہلی بغاوت منظرعام پر آ گئی

خیبر پختونخوا حکومت میں پہلی بغاوت منظرعام پر آ گئی،  تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن محمد علی ترکئی نے وزیراعلیٰ کےپی محمود خان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

محمد علی ترکئی نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان نہیں بلکہ بیوروکریسی حکومت چلا رہی ہے، 80 فیصد ارکان صوبائی اسمبلی ناراض ہیں۔

محمد علی ترکئی نے  کہا کہ  نہ وژن ہے نہ صلاحیت، ایسے آدمی کے ساتھ نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی کے 20 ارکان پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراض ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ سے جو کمزوریاں ہو رہی ہیں یہ پی ٹی آئی کا منشور تھا ہی نہیں ۔ خیبر پختونخوا میں بیورو کریسی وزیر اعلیٰ کی کوئی بات نہیں سن رہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں