English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہونا شروع ہوگئے

القمر

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی تباہی کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں ، لہٰذا سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآبا کے اسپتالوں میں فوری طورپر اس وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سے بھی بڑی تعداد میں شہری تعلیم اور کاروبار کے سلسلے میں چین جاتے ہیں لہٰذا حیدرآباد کی انتظامیہ اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرے جبکہ سماجی تنظیمیں بھی اپنے طورپر اس موذی وائرس سے متعلق شہریوں میں آگاہی کا سلسلہ شروع کریں اور شہریوں کو اس وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے سندھ میں عوام کو صحت سے متعلق تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ سندھ کے تمام سول اسپتالوں، تعلقہ اسپتالوں، رورل ہیلتھ سینٹر ، اربن ہیلتھ سینٹر ، بیسک ہیلتھ یونٹ میں جدید مشینری کے علاوہ ادویات ، پتھالوجی ٹیسٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ دل کے امراض کے علاج کے لیے این آئی سی وی ٹی کے مختلف یونٹس حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، کراچی اور دیگر شہروں میں دن رات ہزاروں مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے