قومی احتساب بیورو کی جانب سے آئندہ چند روز میں ایم ڈی سے تفصیلات طلب کی جائیں گی، ذرائع
کراچی (کرائم رپورٹر) نیب نے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے ماتحت چلنے والے اسکولوں میں گھوسٹ ملازمین کی تلاش شروع کر دی فاونڈیشن کی سابق سربراہ قائم علی کی صاحبزادی ناہید درانی نے کچھ عرصہ قبل 52گھوسٹ اسکولوں کی نشاندہی کی تھی تفصیلات کے مطابق سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت سندھ بھر میں 2314 اسکول چلائے جائے رہے ہیں، قومی احتساب بیورو نے فائونڈیشن میں بدعنوانی کی اطلاعات پر گھوسٹ اسکولوں اور ان میں تعینات گھوسٹ تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تلاش شروع کردی جس کے پہلے مرحلے میں لاڑکانہ،حیدر آباد،کراچی،سکھر، دادو، تھرپار کر، سانگھڑ اور میر پور خاص میں نجی شعبے اور مختلف این جی اوز کے ماتحت کام کرنے والے اسکولوں کی تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں دیگر شہروں میں مرحلہ وار کاروائیوں کو آ گے بڑھایا جا ئے گا اس ضمن میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے آ ئندہ چند روز میں ادارے سے متعلق تفصیلات موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر سے طلب کی جا ئیں گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں جعلی اساتذہ اور اسکولوں کے انکشاف پر سندھ ایجوکیشن فانڈیشن کیخلاف تحقیقاتی عمل تیز کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔

