English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینج پر مشتمل جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے رمضان شوگر ملز کیس میں سماعت منظور کر لی جبکہ کیس کی مزید سماعت 18 فروری کو ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما وپنجاب صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور دونوں کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے