English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق ’’انسان بغیر انسانی حقوق‘‘ سیمینار

القمر

پیرس (نمائندہ خصوصی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیرس میں پاکستانی سفارت خانے میں سیمینار اور فن پاروں کی نمائش کا انعقاد، تقریب کا موضوع ’’انسان بغیر انسانی حقوق‘‘ تھا، تقریب سے فرانس میں پاکستانی سفیر معین الحق، فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر جین برنارڈ سمپاستوس اور معروف فرانسیسی اسکالر، پروفیسر اینی کریگر کرینیکی نے بھی خطاب کیا۔ معین الحق نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کرتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ وہ کشمیروں کے ساتھ اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہمیشہ ان کے قانونی حقوق اور خودمختاری کیلیے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔ اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغام بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ جین برنارڈ سمپاستوس نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی کارروائی کے بعد یہ ناگزیر ہوگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے فریقین اور عالمی برادری دنیا کے قدیم ترین تنازع کو پر امن طور پر حل کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کشمیریوں کے عالمی سطح پر منظور شدہ انسانی حقوق کی بحالی پر زور دیا اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کو بحال کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو کا خاتمہ کرے۔ بعدازاں فرانسیسی سینٹر پاسکل علیزاڈ، جناب جین برنارڈ سمپاستوس اور سفیر پاکستان نے مشترکہ طور پر مصوری اور آرٹ نمائش کا افتتاح کیا جہاں مشہور فنکاروں کے فن پارے آویزاں کیے گئے تھے۔ اس موقع پر کشمیری فنکارہ موزنا خواجہ کے خصوصی فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی تھی، فن پاروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کو اجاگر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے