ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر شیلٹر ہوم میں تبدیل

لاہور: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر پنجاب حکومت نے شیلٹر ہوم میں تبدیل کردیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 17 مرلے پر مشتمل ہجویری ہاؤس کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کردیا گیا۔

 پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے بنگلے میں بے سہارا افراد کے لیے بستر لگادیئے ہیں جبکہ 50 افرا کی رہائش کے لیے انتظامات بھی کیے گئے ہیں اور کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عدالت سے اسٹے لے رکھا ہے حکومت نے انتقامی سیاست کی انتہا کردی۔

یاد رہے کہ حکومت نے سابق وزیر خزانہ کے گھر کو نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جبکہ عدالت نےحکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیلامی روک دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں