ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا ایران کیساتھ بارٹر ٹریڈ شروع کرنے پر غور

اسلام آباد (اے پی پی) ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان نے ایران کے ساتھ کاروبار مبادلہ (بارٹر ٹریڈ) شروع کرنے پر غور کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وزارت نے ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں بات چیت کی ہے، اس کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، آزادانہ تجارتی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی مارکیٹوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے وزارت تجارت ایران کے ساتھ بار ٹریڈ کا طریقہ کار شروع کرنے پر غور کر رہی ہے، اس مقصد کے لیے پاکستان نے طریقہ کار مبادلہ کے ابتدائی خاکے پر اپنے نقطہ نظر کے بارے میں ایران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں