English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیکٹا ترمیمی بل 2019ء کی منظوری دیدی

القمر

اسلام آباد (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکٹا ترمیمی بل 2019ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مبصر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ،اجلاس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پیر کو چیئرمین سینیٹر رحمن ملک کی صدارت میں ہوا۔ سینیٹر رحمن ملک نے کوروناسے متعلق کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم چین کے ساتھ ہیں۔ سینیٹر شفیق ترین نے مطالبہ کیا کہ گوادر اور بلوچستان میں چینی باشندوں پر نظر رکھی جائے، ان کاڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔ رحمن ملک نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو نقل و حرکت کے دوران کارڈز کے اجرا کا معاملہ دیکھنے کے لیے متعلقہ وزارتوں سے بات کی جائے گی۔ اجلاس میں نیکٹا ترمیمی بل 2019 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی جس کے تحت نیکٹابورڈ میں حکومت اور اپوزیشن کا ایک ایک رکن شامل کیا جائے گا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانا درست اقدام نہیں، جس پرچیئرمین نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔ کمیٹی نے موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے رقوم کی منتقلی کے کاروبار کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے