ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باغیوں نے شام میں ملٹری ہیلی کاپٹر مار گرایا

باغیوں کے آخری زیر قبضہ علاقے شمال مغرب میں شامی ملٹری کا ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے مغربی حصے حلب کے قریب باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے قبضہ چھڑانے کی حکومتی مہم کے دوران ملٹری ہیلی کاپٹر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ عرم الکبریٰ قصبے میں نشانہ بننے والا ہیلی کاپٹر مکمل طور تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تمام سوار افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے حملہ آور وں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پس پشت قوتوں کی شناخت ظاہر کرنے گریز کیا ہے تاہم نیشنل لبریشن گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر کو انہوں نے مار گرایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں