English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان :10 برس میں ایک لاکھ شہری ہلاک و زخمی ہوئے

القمر

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران افغانستان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد ایک لاکھ ہو چکی ہے۔ عالمی ادارے کے افغانستان کے لیے معاون مشن کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں جاری تشدد کے اثرات سے کوئی عام شہری متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پایا۔ عالمی معاون مشن افغانستان میں گزشتہ 18 برس سے جاری جنگ میں عام شہریوں کو پہنچنے والے جانی نقصان کی تفصیلات جمع کرتا ہے۔ افغانستان کے لیے خصوصی عالمی نمایندے تادامیچی یاماموتو کے مطابق ملک میں متحارب تمام گروپوں کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ لڑائی ختم کریں اور امن کے قیام کی کوشش کریں۔ عام شہریوں کی زندگی کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 3 ہزار 493 افغان شہری ہلاک اور 6 ہزار 979 زخمی ہوئے۔ ان میں سے چند داعش کی کارروائیوں کا نشانہ بنے جب کہ زیادہ تک عام شہریوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کے درپردہ طالبان، افغان فورسز اور امریکی عسکری کارروائیاں تھیں۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشل باچیلیٹ کا کہنا ہے کہ افغان جنگ میں تمام متحارب فریق جنگ کے بنیادی اصولوں کا احترام کریں اور بہ ہر صورت عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے